دوا ساز کمپنیاں وزن کم کرنے کے علاج کی دوڑ میں شامل

اورلینڈو:اوزیمپک اور ویگووی کی کامیابی کے بعد دوا ساز کمپنیاں وزن کم کرنے کی نئی ادویات تیار کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہیں۔ ادویات کا یہ نیا دور صحت کے لیے زیادہ فوائد اور کم نقصانات کا حامل ہوسکتا ہے۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق نئی GLPـ1 ادویات کو بنانے کے عمل میں تیزی واقع ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ادویات ذیابیطس اور وزن میں کمی سے نمٹنے سے آگے بڑھ کر جگر اور دل کی صحت کو بہتر کر سکتی ہیں اور موجودہ ادویات کے سبب ہونے والے نقصان جیسے کہ پٹھوں کا ختم ہونا، کو کم کر سکتی ہیں۔GLPـ1 ایگنسٹس عام طور پر وزن کم کرنے کی ادویات میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ مرکب ہاضمے کے عمل کو سست کر کے GLPـ1 نامی ہارمون کے عمل کی نقل کرتے ہیں جس سے لوگ زیادہ دیر تک بھرے پیٹ کا احساس ہوتا ہے۔تاہم، وزن کم کرنے والی کچھ ادویات بشمول Ozempic کو پٹھوں میں کمی اور متلی کا سبب ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔محققین کی جانب سے 27 نئی GLPـ1 ادویات کے متعلق ڈیٹا امریکی شہر اورلینڈو میں منعقد ہونے والی 2024 امریکن ذیابیطس ایسوسی ایشن (ADA) کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔

کیٹاگری میں : صحت
اپنا تبصرہ بھیجیں