ممبئی:بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی تاریخِ پیدائش تبدیل کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔سشمیتا سین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی بائیو میں کچھ تبدیلی کی ہے، اداکارہ نے بائیو میں اپنی دوسری تاریخ پیدائش لکھی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام بائیو میں لکھا، دوسری تاریخ پیدائش 27 فروری 2023 ہے، اس تاریخ پیدائش کے مطابق سشمیتا سین کی عْمر صرف ایک سال ہے۔یہ تاریخ پیدائش دیکھ کر جہاں مداح تجسس کا شکار ہوئے تو وہیں عقلمند مداحوں نے اس تاریخ سے جْڑا اداکارہ کی زندگی کا اہم واقعہ یاد دلایا۔مداحوں کے مطابق سشمیتا سین کی دوسری تاریخ پیدائش کا تعلق اْن کے ہارٹ اٹیک سے ہے، دراصل اداکارہ کو گزشتہ سال فروری میں دل کا دورہ پڑا تھا لیکن وہ خوش قسمتی سے زندہ بچ گئی تھیں۔سشمیتا سین کے مداحوں نے کہا کہ 27 فروری 2023 کو اداکارہ کو نئی زندگی ملی تھی، اسی وجہ سے اْنہوں نے انسٹاگرام پر اپنی دوسری تاریخ پیدائش لکھی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال سشمیتا سین کو اچانک دل کا شدید دورہ پڑا تھا ان کے دل کی ایک شریان 95 فیصد تک بند تھی، اداکارہ کی فوری انجوپلاسٹی بھی کی گئی تھی۔صحتیاب ہونے کے بعد سشمیتا سین نے کہا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ وہ ایک شدید ہارٹ اٹیک کے بعد بھی زندہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے انہوں نے یہ سبق سیکھا ہے کہ جب زندگی آپ کو جینے کا ایک اور موقع فراہم کرتی ہے تو آپ کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔