پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ وزیرخزانہ، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہ نکلا۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہڑتال کی جائے گی، اتنے ٹیکسوں سے کاروبارنہیں چل سکتے، آج رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی کرنا شروع کردیں گے اور جب تک حکومت مطالبات مان نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
بجٹ میں ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس0.5 فیصد عائد کیا گیا، حکومت سے بارہا مطالبہ کیا ٹیکس واپس لیا جائے۔عبد السمیع خان نے کہا کہ مطالبات نہیں مانے جارہے، ہڑتال کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔