اوٹاوا:کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے لیفٹیننٹ جنرل جینی کیریگنن کو کینیڈا کی مسلح افواج (سی اے ایف) کی پہلی خاتون سربراہ نامزد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا ہے کہ جینی کیریگنن ، جو اس وقت پروفیشنل کنڈکٹ اینڈ کلچر کی سربراہ ہیں اور انہیں جنرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ موجودہ چیف آف دا ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس )جنرل وین آئر کی جگہ لیں گے، جو کینیڈین مسلح افواج (سی اے ایف)سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔بیان کے مطابق جینی کیریگنن کا فوجی کیریئر 35 سال پر محیط ہے اس میں دو کمبیٹ انجینئر رجمنٹ اور دوسری کینیڈین ڈویڑن کی کمانڈنگ شامل ہے جس میں انہوں نے10 ہزار سے زیادہ فوجیوں کی قیادت کی۔ 2008 میں جینی کیریگنن کینیڈین مسلح افواج (سی اے ایف) کی تاریخ میں جنگی ہتھیاروں کے یونٹ کی کمانڈ کرنے والی پہلی خاتون بن جائیں گی۔