اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کی منظوری دے دی، وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی۔
ذرائع کے مطابق ماہانہ50 یونٹ والے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا اور ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔
حکومتی فیصلے کے تحت جولائی تا ستمبر 2024 کے لیے ماہانہ 200 یونٹ والیصارفین کو ریلیف دیا جائے گا اور وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیے تقریبا 50 ارب روپے سبسڈی دے گی۔ وزیراعظم آج خود اس پیکج کا اعلان کریں گے۔