عدت کیس فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی ہدایت پر نظرثانی درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی ہدایت پر نظرثانی درخواست خارج کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خاورمانیکا کی درخواست کو خارج کیا۔
خاور مانیکا کی درخواست خارج، عدت کیس پر اپیلوں کا فیصلہ 12 جولائی تک ہوگا،عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے والی ججمنٹ پر عملدرآمد کا حکم دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نیسیشن کورٹ کو ایک ماہ میں اپیلوں کا فیصلہ کرنے کا حکم برقراررکھا اور حکم دیا کہ عدت کیس اپیلوں پر 12 جولائی تک فیصلہ کرنیکا اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابقہ فیصلہ برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں