دکھ کو کندھے پر لے کر چلنے والی لڑکی نہیں ہوں، عالیہ صدیقی

کراچی :ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی ‘بگ باس او ٹی ٹی 2’ سے باہر ہوگئیں۔عالیہ ریئلٹی شو میں اپنا سفر صرف 10 دن ہی جاری رکھ سکیں۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عالیہ کا کہنا تھا کہ نواز پیرس جا رہے تھے تو میں نے فیصلہ کیا کہ اگر آپ جا رہے ہیں تو میں شو میں حصہ لے لیتی ہوں۔
عالیہ صدیقی نے مزید کہا کہ اگر نواز پیرس نہ جاتے تو میں شاید بچوں کو چھوڑ کر گھر سے اتنے دن کیلئے نہیں نکلتی۔عالیہ کا کہنا تھا کہ دکھ ایک وقت تک ہوتا ہے اس کے بعد انسان آگے بڑھ جاتا ہے، دکھ کو کندھے پر لے کر چلنے والی لڑکی نہیں ہوں۔خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی اور عالیہ صدیقی میں علیحدگی ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں