پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی دور کا ریکارڈ دینے سے گریزاں

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرنیوالی منیجمنٹ کمیٹی کے ریکارڈ کی فراہمی سے گریزاں ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی دور کا تمام ریکارڈ4جولائی تک فراہم کرنے کی تنبیہ کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو دوبارہ یادھانی کا خط لکھ دیا جس میں نجم سیٹھی دور میں منیجمنٹ کمیٹی کی بھرتیوں کے تمام ریکارڈ، کوچز سمیت کنٹریکٹ اور مستقل بنیادوں پر رکھے گئے تمام افراد کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں