اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے شیرانی چیک پوسٹ حملے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بزدل دہشتگرد اس طرح کے حملوں سے نہ ہمارا اور نہ ہمارے جوانوں کا حوصلہ توڑ سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کی شہادت پر ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ شیرانی چیک پوسٹ حملے میں شہید ہونے والوں کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوںنے کہاکہ بزدل دہشتگرد اس طرح کے حملوں سے نہ ہمارا اور نہ ہمارے جوانوں کا حوصلہ توڑ سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شیرانی چیک پوسٹ کے شہداء سمیت وطن کے تما م شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں