لاہور:خوبرواداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ اگر میں نے فلموں میں کام کیا بھی تو پانچ چھ سال بعد کروں گی ،میں نے چھ سال کی عمر میں بہت بڑا کمرشل کیا تھاجس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم تھے ، میں نے اس کے بعد بھی ان کے ساتھ کام کیا ۔ایک انٹر ویو میں علیزے شاہ نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ”عہد وفا ”کا تجربہ بہت اچھا رہا اور یہ میرے کیرئیر کا سب سے یاددگار کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے کردار ادا کرنے کی خواہش ہے اور ان کے لئے سوچتی رہتی ہوں۔ انہوں نے فلموں کے حوالے سے کہا کہ میں نے کبھی فلموں میں کام کرنے کا سوچا نہیں تھا ،مجھے شروع سے ہی ڈراموں میں کام کرنے کا شوق تھا ۔اگر میں نے فلم نے دوبارہ فلم میں کام کیا تو پانچ چھ سال بعد کروں گی ، مجھے افسردہ کردار نہیں کروں گی ،مجھے شوخ چنچل کردار ادا کرنے میں مزہ آتا ہے ۔