ٹوئٹر صارفین کیلئے نئی حدبندیاں متعارف

نیویارک:ٹوئٹر صارفین کے لیے عارضی طور پر نئی حدبندیاں متعارف کرادی گئیں۔کمپنی مالک ایلون مسک کے مطابق تصدیق شدہ اکائونٹ ہولڈر ایک دن میں 10 ہزار تک پوسٹ پڑھ سکیں گے۔غیرتصدیق شدہ اکائونٹس ہولڈر ایک دن میں ایک ہزار پوسٹ پڑھ سکیں گے۔نئے غیرتصدیق شدہ ٹوئٹر اکائونٹ ہولڈر ایک دن میں صرف 500 پوسٹ پڑھ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر کے لاکھوں صارفین کو ڈیٹا تک رسائی میں مشکل کا سامنا رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں