محبوبہ مفتی کی بھارتی چیف جسٹس سے درخواستوں کی فوری سماعت کی اپیل

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ پر زور دیا ہے کہ وہ دفعہ 370سے متعلق درخواستوں کی جلد سماعت کریں جو سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی چیف جسٹس اس وقت مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں اور انہوں نے سرینگر میں آل انڈیا لیگل سروسز اتھارٹیز کے 19ویں اجلاس سے افتتاحی خطاب کیا۔ محبوبہ مفتی نے راجوری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس سے دفعہ 370سے متعلق درخواستوں کی جلد سماعت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جو گزشتہ چار سال سے سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں