ٹوکیو:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ باب ہے، جمہوری احتجاج کے نام پر فوجی تنصیبات پر حملوں کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستانی بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہیں۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے بہت زیادہ مشکلات دیکھیں لیکن کبھی ریڈلائن کراس نہیں کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کیلیے جدوجہد کی ہے۔ جاپان میں رہنے والے پاکستان کے مفاد میں نیک نیتی کے ساتھ خدمات انجام دیں، پاکستان جاپان کے ساتھ بہترین معاشی تعلقات کا خواہاں ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جاپان کو مین پاور ایکسپورٹ کرکے پاکستانیوں کے لیے باعزت روزگار چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی جاپان کی جانب سے بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔