پشاور :پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کو غیرموثر قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بنوں سے تعلق رکھنے والے انعام اللہ نے عمران خان کے وزیراعظم بننے پر ان کے خلاف نااہلی کیس دائر کیا تھاجس پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے این اے 35کیلئے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی کیونکہ پی ٹی آئی سربراہ نے بیٹی ٹیریان کوکاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا جس وجہ سے وہ صادق اور آمین نہیں رہے، اس لیے نااہل قرار دیا جائے۔عدالت نے درخواست کو غیرموثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی سے یہ سیٹ چھوڑ چکے ہیں، اس لیے اس حلقے سے ان کی نااہلی درخواست قابل سماعت نہیں۔عدالت نے نااہلی درخواست مزید قابل سماعت نہ ہونے پر کیس نمٹا دیا۔