بہاولنگررفاہی اداروں شخصیات کا مستحسن اقدام

بہاولنگر ( رشید الرحمن )بہاولنگررفاہی اداروں شخصیات کا مستحسن اقدام ، جیل ، ہسپتالوں ، مدارس میں عیدالضحی پرمستحقین میں گوشت تقسیم عید الاضحیٰ کا دن قربانی اور ایثار کا درس دیتا ہے ، نادار اور مستحق لوگوں کو خوشیوں میں شامل کرنا عید کا پیغام ہے ان خیالات کا اظہار مفتی اعظم بہاولنگر مفتی خلیق احمد اخون نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مفتی اعظم امریکہ مفتی منیر احمد اخون کی زیر سرپرستی سینکڑوں مردو خواتین سمیت مدارس کے علماء کرام اور طلباء میں گوشت کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قربانی کے گوشت کی تقسیم کے عمل کی نگرانی محمد عباس نے کی ، انہوں نے مزید بتایا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے یہ عمل ہر سال جاری رہتا ہے رمضان المبارک میں بھی مستحق افراد اور خاندانوں میں راشن اور عید پیکجز کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہا جبکہ مرکزی عیدگاہ جامع العلوم بہاولنگر میں نماز عید الاضحی کے بڑے اجتماع کے بعد ابن نیاز فاؤنڈیشن بہاولنگر کے مولانا طلحہ نیاز اور انکی ٹیم کی جانب سے بھی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں ، مدارس کے اساتذہ ، طلباء اور مستحقِ لوگوں میں عید قربان پر گوشت تقسیم کیا گیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں