کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی واسا ہیڈ آفس آمد،مون سون اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور (کامران علی سے) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی واسا ہیڈ آفس آمدکمشنر لاہور کا واسا کنٹرول روم کا خصوصی دورہ، مون سون اقدامات سوفیصد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔محمد علی رندھاوا نے کہا لاہور میں بارشوں کے اگلے مرحلے سے قبل خصوصی انتظامات کیے جائیں، انڈپاسز پر موٹرز وپمپس سوفیصد فعال ہوں۔متعلقہ ڈائریکٹرز سے سرٹیفکیٹ لیں۔
کمشنر لاہور کی ایم ڈی واسا کو ہدایت دی بارشوں کے بعد نکاسی اب کا بہتر انتظام کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیںتمام اے سیز اور ڈائریکٹر واسا اپنی تحصیلوں میں نکاسی آب بر وقت یقینی بنانے کے ذمہ دار ہونگیواسا، ایل ڈی اے، سی بی ڈی، ایم سی ایل سے اور متعلقہ ادارے پیشگی اقدامات مکمل کریں۔ نشیبی علاقوں اور انڈرپاسز پر نکاسی آب کا بروقت انتظام ہونا چاہیے۔ کمشنر لاہور کا ضلعی انتظامیہ و الائیڈ محکموں کو واسا کے ساتھ مل کر نکاسی آب کا جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی غفلت اور لا پرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لایا جائے گا۔اجلاس میں ایم ڈی واسا غفران احمد، ڈی ایم ڈیز، اور تمام ڈائریکٹر آپریشز نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں