ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا پولیس کیخلاف احتجاجی اجلاس

ملتان(عارف خان )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا پولیس کیخلاف احتجاجی اجلاس اجلاس کے متفقہ فیصلہ کے بعد صدر سید وحید رضا بخاری اور جنرل سیکرٹری سید علی الطاف گیلانی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی گلگشت بابر جاوید جوئیہ،ایس ایچ او نیو ملتان صابر قریشی،ایس ایچ او جلیل آباد کی طرف سے وکلاء اور وکلاء کی فیملی کے ساتھ ناروا سلوک نا قابل قبول ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں وکلاء اور وکلاء فیملی کے ایشوز پر ایکشن لینے سے پہلے بار عہدیداران کے نوٹس میں لائے بغیر کسی قسم کی کاروائی نہ کرنے کا طے ہوا تھا لیکن ان افسران کے غیر ذمہ دارانہ رویہ اور وکلاء کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں
جس سے ڈسٹرکٹ بار ملتان کے وکلاء میں شدید بے چینی پائی جا تی ہیں ہم آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی پنجاب کے نوٹس میں دیتے ہوئے تنبیہ کر رہے ہیں کہ ان افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے ورنہ ڈسٹرکٹ بار ملتان وکلاء کے اجلاس میں لائحہ عمل مرتب کر کے احتجاجی تحریک اور ہڑتالوں پر مجبور ہو گی۔اجلاس میں مہر طارق سیال،روبینہ رانا، چوہدری امتیاز احمد اورممبران ایگزیکٹیو کمیٹی نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں