ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا ضلع راجن پور کا دورہ

ڈیرہ غازیخان ۔( فیضان سرور )
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا ضلع راجن پور کا دورہ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد۔ ڈی پی او راجن پور کیپٹن (ر) دوست محمد، جملہ سرکل افسران اور جملہ ایس ایچ اوز کی شرکت۔
ضلع بھر میں کرائم کی صورتحال، مجموعی کارکردگی، اور سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ۔ اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کی گرفتاری، جرائم برخلاف مال اور سٹریٹ کرائم میں ملوث مجرمان و گینگز کے خلاف ضلع بھر کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار۔ سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کے لیئے ملوث مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے اور ایک ہفتہ میں کارکردگی میں بہتری لانے کے احکامات.
ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز کی سرزنش، شو کاز نوٹسز جاری کرنے کا حکم۔ ڈی پی او راجن پور کو ضلع بھر کی مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے احکامات۔
کچہ آپریشن میں حاصل کامیابیوں پر مکمل اطمینان کا اظہار۔کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں