محکمہ انہاربیلداروں کاماہانہ مک مکا رتن نالے کا پانی چوری کسان پریشان

جتوئی ( سعید خان ) محکمہ انہاربیلداروں کاماہانہ مک مکا رتن نالے کا پانی چوری کسان پریشان انتظامیہ خاموش تماشائی تفصیل کے مطابق ۔ر تن نالہ کا پانی چوری علاقہ مکینوں محمد اختر ۔رانا علی۔ ظفر حسین ۔مشتاق حسین ۔عاشق حسین ۔جعفر حسین .مظہر حسین ۔سعید خان ۔رمضان خان ۔اللہ دتہ ۔اللہ وسایا ۔وغیرہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ انہار کی نااہلی کی وجہ سے ہماری فصلیں تباہ و برباد ہو چکی ہیں محکمہ انار کے افسر ماجد نامی شخص نے اس رتن نالے کا اج تک وزٹ بھی نہیں کیا دفتر یا گھر بیٹھ کر تنخواہ لے رہے ہیں اور رتن نالے کا جو بیلدار ہے امجد نامی شخص نے انت مچا رکھی ہے پانی چوری اپنے ہاتھوں سے اور رشوت لے کر موج مستی میں لگا رہتا ہے خدارا کیا اعلی افسران نے ٹھنڈی لسی پی کر سو گئے ہیں وزیراعلی پنجاب محکمہ انہار کے ایس ڈی او سے اپیل کرتے ہیں رتن نالے کا جو لوگ پانی چوری کرتے ہیں ان لوگوں کے اوپر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں