بہاولنگر(ملک محبوب)کا ٹن کی بھرپور پیداوار ملکی معیشت کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہےذوالفقاربھون محکمہ زراعت کاشتکاروں کی بھرپور معاونت و رہنمائی کرے۔ذوالفقار احمد بھون۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیرصدارت فرٹیلائزرز کے متعلق اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر(زراعت) بہاولنگر، محکمہ زراعت کے افسران،فرٹیلائزر کمپنیوں کے تمام نمائندوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کاٹن کی بھرپور پیداوار ملکی معیشت کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے اس لیے محکمہ زراعت کاشتکاروں کی بھرپور معاونت و رہنمائی کرے اور بہترین کھادمقرر کردہ نرخوں پرمہیا کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کھاد ڈیلرز سے کہا کہ وہ کاشتکاروں کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئیاعلی کوالٹی کی کھاد کنٹرول ریٹ پر بروقت ضلع کی تمام تحصیلوں میں فراہم کریں۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کی کہ کھاد کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور کھاد کے سپلائی آرڈرز کا فالواپ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے۔