ملک سیاسی غیر یقینی کی معاشی قیمت ادا کررہا ہے،راؤ مقیم انجم

بستی ملوک(نمائندہ خصوصی) ملکی صورتحال کے حوالے سے مرکزی انجمن تاجران بستی ملوک کے صدر راؤ مقیم انجم،صدر گیس ایسویسی ایشن راناہارون،صدر صرافہ یونین چوہدری حاجی ادریس ،صدر الیکٹرک یونین چوہدری مختاراحمد نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی انتشار کی وجہ سے ملک کے سیاسی اور معاشی مستقبل کے حوالے سے کوئی مثبت امید نہیں رکھی جاسکتی سیاسی کشیدگی ملکی معیشت کو متاثر کررہی ہے
معیشت کی بحالی اور سیاسی عدم استحکام کے درمیان تعلق کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا غیر یقینی سیاسی صورتحال کی وجہ سے تاجر برادری شدید پریشان ہے ان حالات نے سب سے زیادہ متاثر سفید پوش طبقے کو کیا ہے ہماری تمام سیاسی پارٹیز کے رہنماؤں سے اپیل ہے کہ خدا رہ سب سے پہلے پاکستان اور اس میں رہنے والی 24 کروڑ عوام کا سوچیں اپنے اختلافات و انتظامی کاروائی میں غریب عوام کو نہ رگڑا دیں غیر یقینی کی صورتحال کی وجہ سے ملک کا کوئی بھی ادارہ بہتر طریقے سے کام نہیں کر پا رہا اور اس کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں