مظفرگڑھ نجی اکیڈمی میں بچوں پرناجائزتشدد ناقص خوراک بچے خوف وہراس میں مبتلا

مظفرگڑھ(غلام سجاد)مظفرگڑھ نجی اکیڈمی میں بچوں پرناجاٸزتشدد ناقص خوراک بچے خوف وہراس میں مبتلا اکیڈمی سے فرار غائب ہونیوالے بچوں کو ڈی پی او کے حکم پر تھانہ صدر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں کو ٹریس کر کے والدین کے حوالے کر دیا،والدین نے ایس ایچ او تھانہ صدر عبدالکریم کھوسہ اور سب انسپکٹر غزال حیدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں،تفصیل کے مطابق، علی پور روڑ پر واقع ابدالین سائنس ہائر سکینڈری سکول سے گزشتہ تین روز سے 2 بچے 9thکلاس کے سٹوڈنٹس علی پور بائی پاس کا رہائشی امیر حمزہ ولد اسد اللہ اور محلہ حیات نگر کا رہائشی فہد خورشید ولد خورشید احمد بھاگ گئے تھے اور بچوں کے والدین شدید پریشانی میں مبتلا تھے،ڈی پی او کے حکم پر اور تھانہ صدر ایس ایچ او عبدالکریم کھوسہ کی ہدایت پر سب انسپکٹر غزال حیدر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے غائب ہونے والے بچوں کو ملتان سے ٹریس کر کے والدین کے حوالے کر دیا،اس موقع پر ایس ایچ او عبدالکریم کھوسہ کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے لیے تھانہ صدر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں اور آنے والے سائلین کو انصاف فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے،بچوں کو سمجھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین ہمیشہ بچوں کے لیے بہتر سوچ رکھتے ہیں تاکہ انکے بچوں کا مستقبل روشن رہ سکے،بچوں نے اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی میں ناقص کھانےاستعمال کیے جاتے ہیں اور دیر سے سلائے جانے پر ہم ذہنی اذیت میں مبتلا رہتے ہیں،بچوں کا مزید کہنا تھا کہ اکیڈمی کے اندر طلباء پر ناجائز تشدد بھی کیا جاتا ہے جس سے ہم خوف میں مبتلا ہو کر بھاگے ہیں،
بعد ازاں سب انسپکٹر غزال حیدر کا کہنا تھا کہ ڈی پی او کے حکم اور ایس ایچ او کی ہدایت کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملتان سے بچوں کو ٹریس کرکے والدین کے حوالے کر دیا ہے،۔

اپنا تبصرہ بھیجیں