بہاول پور (طارق سمیجہ ) احمدپورشرقیہ راستہ پرمافیا قابض سوسالہ قدیمی قبرستان کی قریبی آبادیوں کو آنے جانے میں پریشانی کا سامنا قدیمی راستہ بند کیے جانے سے لوگ فصلوں میں سے جنازے وغیرہ گزرانے پر مجبور شہر خموشاں کی مشکلات حل نہ ہو سکیں میت قبرستان لے جانا مشکل ہوگیا گزشتہ ہفتے جنازہ قبرستان لے جایا جا رہا تھا جنازہ لے جانے والوں کے پائوں پھسل گئے جنازہ گرتا ہوا بچا قبرستان راستہ بندش کے باعث میت قبرستان لے جانے میں شدید مشکلات اعلی افسران نے قبرستان راستہ معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقہ موضع چک گوبند موجود سوسالہ قدیمی قبرستان راستہ بند ہونے کے باعث میت کو قبرستان لے جانا مشکل بن گیا اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مقامی زمینداروں نے قبرستان راستہ پر قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ مساوی میں قبرستان راستہ موجود اور شارع عام کی کٹان ہے اہل علاقہ کاکہناتھاکہ سو سالہ قدیم قبرستان جس کا راستہ پچھلے 2 ماہ سے بند ہے قبضہ گروپ کے خلاف 2 ایف آئی آر بھی درج ہوئی لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے اب انہوں نے قبرستان راستے پر مکان تعمیر کر لیا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قبضہ گروپ نے قبرستان راستہ پر ایک طرف مکان تعمیر کیا ہوا ہے تو دوسری طرف راستہ توڑ کرزمین میں شامل کیا ہوا ہے اورجگہ جگہ پر مٹی کے بہت بڑے انباراورجگہ جگہ پر گڑھے کھودے ہوئے ہیں گزشتہ ہفتے مقامی معزز خاتون کی وفات ہوئی جنازہ فصلوں کے اندر سے گزار کر قبرستان لے جایا گیا :جہاں خاتون کا جنازہ لے جایا جا رہا تھا جنازہ لے جانے والوں کے پائوں پھسل گئے جنازہ گرتا ہوا بچاتاہم بہاول پورکے اعلی افسران نے قبرستان راستہ معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ہماری وزیر اعلی پنجاب سے اپیل ہے کہ قبرستان راستہ کو فوری کھولا جائے بااثر افراد نے قبرستان راستہ بند کردیا متاثرین علاقہ نے وزیراعظم، وزیراعلی سمیت ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ،راستہ بند ہونے سے سوسالہ قدیمی قبرستان اور قریبی آبادیوں کو آنے جانے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے قدیمی راستہ بند کیے جانے سے لوگ فصلوں میں سے جنازے وغیرہ گزرانے پر مجبور ہیں متاثرہ افراد نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سمیت ارباب اختیار سے بااثر قبضہ مافیا کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے