احمد پور شرقیہ (علی حسین جلوانہ)
قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے سویڈنی بدبخت نے دو ارب مسلمانوں کی دل آزاری کی ناصرمحمود رضو ی پاکستان کا اب اسلام مخالف ملک سے سفارتی تعلقات قائم رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔محمدمکی حیدر
تفصیل کے مطابق احمد پور پریس کلب احمد پور شرقیہ کے صدر سید ناصر محمود رضوی اور جنرل سیکرٹری سردار محمد مکی حیدر خان جلوانہ کی قیادت میں پریس کلب سے چوک منیر شھید تک پر امن ریلی نکالی صحافیوں نے سویڈن کے خلاف ریلی میں نعرہ بازی کی اور کہا ہے کہ سویڈن میں قران پاک کی ہونے والی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،اور شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بد بختوں نے صرف قرآن پاک کا ایک نسخہ نہیں جلایا بلکہ دنیا میں بسنے والے کم وبیش دو ارب سے زائد مسلمانوں کے دل جلائے ہیں، اس نفرت انگیز اقدام سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں،جن کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ نفرت و تعصّب پر مبنی اس حرکت نے مسلمانوں کو گہری چوٹ پہنچائی ہے، اس نفرت انگیز حرکت کا مسلمانوں میں غصّہ و اشتعال دلوانے کے علاوہ کوئی مقصد نہیں، حکومت وقت اقوام متحدہ کے ذریعے ایسے پروپیگنڈے روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، سویڈن حکومت نے جس طرح مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے ہیں وہ قابل مذمت ہیں اور شرمناک ہیں ایسے حالات میں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام دشمن ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا جواز ہی نہیں بنتا، کیونکہ قران پاک دنیا کے دو ارب سے زائد مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے،جو ہمارے لیے اور پوری دنیا کےلیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے،یہودونصارا لاکھ جتن کر لے اس الہامی کتاب کو جو حفاظ کرام کے سینوں میں محفوظ ہے،کبھی ختم نہیں کر پائے گا کیونکہ اللہ پاک نے اس کتاب کی حفاظت کی ذمہ داری خود اپنے ذمہ لی ہے صحافیوں مصالحتی کونسل کے چیرمین چوہدری ظہور احمد وڑائچ قلم گروپ کے بانی ہیرو سردار اے ڈی خان جلوانہ سید صدا حسین مبین رضوی ڈاکٹر خادم حسین سومرو راشد عزیز ہاشمی محمد سلیم کمبوہ دادا جان زاہد گل شوکت حسین پکھوار محمد سلیم آغا سکندر راجپوت چوہدری محمد افضل چھٹہ یعقوب خان جوئیہ سید عمران حسین بخاری قاضی عمران بھٹہ اور علی حمزہ خان جلوانہ نے یہ بھی کہا کہ قرآن مجید کی بےحرمتی پر سویڈن حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے،اور عالمی سطح پر ایسے اقدامات اٹھائے جانے چاہیں کہ کسی کو قران مجید سمیت مقدس کتابوں اور انبیاء کرام کی توہین کی جرات نہ ہو۔
قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے سویڈنی بدبخت نے دو ارب مسلمانوں کی دل آزاری کی تعلقا کہا ہے کہ سویڈن میں قران پاک کی ہونے والی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،اور شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بد بختوں نے صرف قرآن پاک جس طرح مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے ہیں وہ قابل مذمت ہیں،ایسے حالات میں ہم مطالبہ ہیں قرآن مجید کی بےحرمتی پر سویڈن حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے،اور عالمی سطح پر ایسے اقدامات اٹھائے جانے چاہیں کہ کسی کو قران مجید سمیت مقدس کتابوں اور انبیاء کرام کی آئندہ کسی کی بھی توہین کی جرات نہ ہو۔