علی پور (عبدالستار خان بربرا)عظمت قرآن پاک کے حوالے سے شہر شہر ریلیاں ۔سویڈن میں قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت۔مسلم امہ کو یک زبان ہونے کی اشد ضرورت۔ علما کرام
تفصیل کے مطابق آج تحصیل علی پور کے مختلف شہروں سیت پور ۔سلطانپور۔خیرپور سادات ۔خانگڑھ۔علی پور سمیت تمام شہروں میں سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے خلاف بعد نماز جمعہ احتجاجی جلوس نکالے گئے جس میں وکلا سیاسی شخصیات ۔صحافی برادری الغرض تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی احتجاجی جلوسوں میں لوگوں نے سویڈن مردہ باد کے نعرے بھی لگائے اور حکومت وقت پر سویڈن سفیر کو ملک بدر کرنے کیلے زور بھی دیتے رہے سیت پور جماعت اہلسنت کےعلما کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ گستاخ رسول اور گستاخ قرآن کی سزا اسلام میں سر تن سے جدا ہےگستاخ رسول اور گستاخ فرآن واجب القتل ہے حکومت پاکستان جہاد کی اجازت دے کیونکہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مسلمانوں پر جہاد فرض ہو گیا ہے سیت پور کی ریلی سے مولانا حافظ محمد اکمل ۔مولاناحافظ خلیل احمد حافظ کلیم احمد اور سرپرست اہلسنت عبدالزاق عباسی نے خطاب کیا۔