یوکرین کی حمایت جاری رہے گی، امریکہ کا اعلان

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ بلینکن نے کہا ہے کہ ہم یوکرین پر حملہ کی پاداش یں برآمدی پابندیوں اور دیگر رکاوٹوں کے ذریعہ روس پر بھاری قیمت عائد کرنا جاری رکھیں گے۔ اس طرح روس کی جنگ چھیڑنے کی صلاحیت کو محدود کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں بلینکن نے مزید کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ یوکرین کے ساتھ کھڑے رہیں گے تاکہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے اور وقت آنے پر مذاکرات کی میز پر مضبوط ترین پوزیشن کے ساتھ بیٹھے۔ انہوں نے یہ بیان 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والے یوکرین پر روسی فوجی آپریشن کے 500 دن مکمل ہونے کے موقع پر دیا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ روسی حکومت ہی یوکرین میں منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول میں واحد رکاوٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں