لاہور:نامور گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ بہترین برانڈ ایمبیسیڈر کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کراچی سے واپس لاہور پہنچ گئیں۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے ایوارڈ شو میں عینی طاہر ہ کو خصوصی طور پر برانڈ ایمبیسیڈر کے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھا ۔ تقریب میں شوبز کے علاوہ زندگی کے دیگر شعبوں کی نمایاں شخصیات کو بھی ستارہ پاکستان ایوارڈ دیا گیا ۔عینی طاہرہ نے شو میں شرکت کرنے سے قبل نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بھی شرکت کی ۔
