وہاڑی(طاہر نور بھٹی ) عالمی یوم آبادی پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ریسورس سینٹر میں محکمہ بہبود آبادی وہاڑی کے زیر اہتمام سیمینار ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف شاہ مہمان خصوصی تھے
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا دنیا میں پانچواں نمبر ہونا لمحہ فکریہ ہے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے وسائل اور آبادی کا توازن بگاڑ کا شکار ہے جسے درست کرنا وقت کی ضرورت ہے اس بارے عوامی آگاہی نہایت ضروری ہے اس مقصد کے لیے سیمینار میں سول سوسائٹی کی شرکت ضروری تھی آئندہ بہبود آبادی کی تقاریب اور سیمینار میں سول سوسائٹی اور اوقاف کی مساجد کے خطیب حضرات سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کو بھی لازمی مدعو کیا جائے تاکہ علماء کرام لوگوں کو قرآن و سنت کی روشنی میں فیملی پلاننگ بارے اگاہی دیں اور سول سوسائٹی اور خطیبوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر بہبود آبادی کا پیغام عوام تک پہنچ سکے انہوں نے بہبود آبادی کے فیلڈ سٹاف کی بہترین کاوشوں کو سراہتے ہوئے مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی تاکید کی چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹر صدیق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان عوامل کا بھی جائزہ لینا ہے جن کی وجہ سے ہمارا بہبود آبادی کا پروگرام مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پایا انہوں نے کہا کہ سیمینار کے شرکاء اس بات کا عہد کریں کہ وہ کم ازکم ایک فرد تک بہبود آبادی کا پیغام ضرور پہنچائیں گے کیونکہ سرکاری اداروں اور لوگوں کے باہمی اشتراک و تعاون سے ہی اس پروگرام کی کامیابی ممکن ہےضلعی آفیسر بہبود آبادی عاصم ہدایت نے کہا کہ وسائل اور آبادی میں توازن صحت اور خوشحالی ضمانت ہے محکمہ بہبود آبادی اپنے کم وسائل کے باوجود وسائل۔کے مطابق کنبہ کی تشکیل کا شعور اجاگر کرنے کے ساتھ خواتین اور بچیوں کی اچھی صحت بارے بھی معلومات فراہم کررہا ہے