درخت ماحول کو صحت مند خوشگوار بنانے میں اہم کرداراداکرتے ہیں: پروفیسر ڈاکٹر ابوالحسن

ملتان(سٹاف رپورٹر)درخت ماحول کو صحت مند خوشگوار بنانے میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ ملت کالج ممتازآباد پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ابوالحسن ہاشمی۔ انھوں نے کہا۔ کہ ہمیں اپنے گھروں،گلی اورمحلوں میں بھی زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر اپنے بچوں کو صحت مند ماحول اور تازہ ہوا فراہم کرناہوگی ۔بچے پاکستان کامستقبل ہیں۔ اورصحت مند ماحول صحت مند معاشرے کو تشکیل دینے میں اہم کردار اداکرتاہے۔ ان کے ہمراہ کالج ہذاکے دیگر اساتذہ اورسٹاف بھی موجودتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں