لودھراں (حافظ عمران انجم ) لودھراں محرم الحرام انجمن تاجران کے 22جولاٸی کوھونے والے انتخابات ملتوی کرنیکا اعلان چوہدری باسط نگران جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران لودہراں نے مرکزی انجمن تاجران کے 22 جولائی کو ہونیوالے الیکشن شیڈول کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا یہ بات انہوں نے لودہراں پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کی ان کا کہنا تھا کہ
محرم الحرام کے ابتدائی ایام میں الیکشن کروانا بطور مسلمان ہمیں زیب نہیں دیتا پوری دنیا میں محرم الحرام پورے ادب و احترام کیساتھ منایا جاتا ہے لیکن لودہراں میں مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن الیکشن کمیشن نے ان احترام کے دنوں میں الیکشن شیڈول جاری کرتے ہوئے انتہائی زیادتی کی ہے مزید کہا کہ چیرمین الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ جاری کرنے سے قبل ہی الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ھے جو غیر آئینی ہے
نگران جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران چوہدری باسط نے مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن شیڈول کے اعلان پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بار بار چیئرمین الیکشن کمیشن کو فون کیا گیا لیکن ان کا فون مسلسل بند تھا
تاجروں کے 46 ذیلی تنظمیوں میں سے صرف 5 کے انتخابات ہوئے ہیں جبکہ باقی تمام میں متفقہ طور پر صدور بنائے گئے ہیں انکے ووٹر کا اندراج کر لیا گیا ہے لیکن لسٹیں نہیں دی گئی
جنرل باڈی اور ممبران کی لسٹیں تاحال الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کی بلکہ ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے مگر ووٹرز لسٹ کا پتہ نہیں ہے کہ امیدوار کس سے ووٹ مانگیں گے الیکشن لڑنے والوں کو اور ووٹ دینے والوں کو پتہ ہی نہیں ہے کہ ہمارے ووٹ درج ہیں کہ نہیں ہیں۔ ہر الیکشن کا طریقہ کار ہوتا ھے
الیکشن میں ہمیشہ پہلے لسٹ لگائی جاتی ہے پھر الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا جاتا ہے
لیکن اس مرتبہ الیکشن شیڈول جاری کرنے سے پہلے ووٹر لسٹوں میں کیا ہو رہا ہے کیا تبدیلیاں لائی جارہی ہیں کسی کو کچھ پتہ نہیں ہے
22 جولائی کو محرم کی تین تاریخ بنتی ہے اور محرم الحرام میں مرکزی انجمن تاجران کی 46 یونین جن کے ووٹر کے تعداد 92 ہے کے الیکشن کرانا غیر آئینی ہے محرم الحرام میں سوگ منایا جاتا ہے اور سیکیورٹی ایشوز ہوتے ہیں الیکشن کمیشن کو اتنی جلدی کیا ہے یا کونسی طاقت کا دباؤ ہے کہ انہوں نے محرم الحرام کے مہینے میں لسٹ جاری نہ کرنے کے علاوہ الیکشن کا اعلان کر دیا ہے
انکا کہنا تھا میں بطور قائم مقام جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران چوہدری باسط الیکشن شیڈول کو ملتوی کرنے کا اعلان کرتا ہوں
میرے نزدیک تمام الیکشن لڑنے والی پارٹیاں قابل احترام ہیں اور شفاف انتخابات کروانا میری ذمہ داریوں میں شامل ہے