روجہان (تحصیل رپورٹر) دینی مدارس محمدی باغ ان کی آبیاری کرنے والے مبارک باد کے مستحق ہیں محمداحمدشاہ روجہان میں دینی مدارس قرآنی مکاتیب کے سلسلے کو مزید پھیلایا جائے گا ان خیالات کا اظہار محب العلماء اللہ بخش چانڈیہ مرحوم کی قائم کردہ مسجد ومدرسہ بستی بدر الدین چانڈیہ کچہ روجھان میں ان کے بیٹے شہزادہ خان چانڈیہ کی دعوت پرجید علماء معروف اسلامی سکالر مولانا پیر محمد احمد شاہ جمالی تنظیم اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر مولانا محمد عمر فاروقی نقشبندی وفاق المدارس العربیہ کے ضلعی مسؤل مولانا ابوبکر عبداللہ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا غلام یسین شاکر جےیوآئی کے صوبائی رہنما مدرسہ مرکز فیضان شیخ درخواستی روجہان کے مہتمم مولانا پیر کفایت اللہ درخواستی ودیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا نعمت الرحمن فاروقی نے حمد و نعت پیش کی.
پروگرام میں جےیوآئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عبد القدوس مبشر جے یو آئی کشمور کے سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد احمد مزاری جےیوآئی راجن پور کے رہنما مولانا محمد نعمان مدنی کوٹ مٹھن۔ بزرگ عالم دین مولانا عطاء الرحمن ٹبرانی مولانا کریم بخش مزاری صاحبزادہ مولانا فضل الرحمن مزاری صاحبزادہ قاری محمد ریحان درخواستی جےیوآئی چک عمرانی کے امیرقاری شیر محمد سولنگی جمعیت کے مقامی رہنماؤں مولانا محمد ظریف قیصرانی مولانا عبداللطیف قیصرانی قاری محمد علی سولنگی صوفی محمد صدیق ٹبرانی قاری یسین عمرانی حافظ محمد شاکر چانڈیہ سبز علی چانڈیہ ودیگر علماء معززین نے شرکت کی مولانا مفتی محمد احمد شاہ جمالی مولانا محمد ابوبکر عبداللہ مولانا محمد عمر فاروقی نقشبندی مولانا پیر کفایت اللہ درخواستی ۔ مولانا محمد احمد مزاری نے اس موقع پر بیان دینی مدارس کی اہمیت پر بیان بھی کئے آخر میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا غلام یسین شاکر نے دعاء کرائی۔