پرویز الٰہی سے اہلیہ کی کیمپ جیل میں ملاقات، خیریت دریافت کی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے اہلخانہ کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی سے کیمپ جیل میں دوسری ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔قیصرہ الٰہی نے چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات میں خیریت دریافت کی اور خاندانی امور پر گفتگو کی۔قیصرہ الٰہی کی کیمپ جیل میں یہ پرویز الٰہی سے دوسری ملاقات تھی۔اس سے قبل چودھری پرویز الٰہی اپنے بیٹے راسخ الٰہی اور اپنے 6 پوتوں سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں