امریکا اور روس کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کا رابطہ

ماسکو:روس کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سرگئی ناریشکن کا امریکا کی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے)کے سربراہ سے رابطہ ہوا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق روس میں نجی فوجی گروپ کی بغاوت کے بعد امریکی و روسی خفیہ ایجنسی کے سربراہان میں رابطہ ہوا۔سرگئی ناریشکن کا کہنا تھا کہ یوکرین کی صورتحال پر سی آئی اے سربراہ سے گزشتہ ماہ ٹیلیفونک رابطہ ہوا، ولیم برنس سے تبادلہ خیال ہوا کہ یوکرین کے ساتھ کیا کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سی آئی اے چیف نے روس میں 24 جون کی ناکام بغاوت پر بھی بات کی، ولیم برنس سے ایک گھنٹے گفتگو میں زیادہ تر یوکرین پر بات ہوئی۔عرب میڈیا کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے اس بیان پر سی آئی اے نے تبصرے سے گریز کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں