اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی پاکستان کے لئے اعزاز ہے، گور نر سندھ

کراچی :گور نر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین کی گورنر سندھ سے کراچی میں ملاقات ہوئی۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ہے،پی ایچ ایف کوشش کرے کہ اس ایونٹ کے ایک دو میچز کراچی میں کرائے۔حیدر حسین نے کراچی میں گراس روٹ لیول مثالی کام کیا،امید ہے کہ حیدر حسین پاکستان ہاکی کا کھویا ہوا مقام واپس لانے کی پوری کوشش کریں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے انٹرنیشنل ایونٹ کے سلسلہ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے کہا کہ پاکستان ہاکی کا سنہرا دور جلد لوٹے گا،پاکستان ہاکی کو اولمپکس اور ورلڈ کپ کے میدان میں کھڑا کرنے کیلئے پرعزم ہوں،ہم ملکر قومی کھیل کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر گورنر سندھ کی جانب سے سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کو قومی کھیل میں خدمات پر تعریفی سند بھی جاری گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں