ریاض:سعودی عرب نے مملکت میں ڈیوٹی کے دوران منشیات کے استعمال پرنیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت کام کے دوران منشیات استعمال کرنے پر قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈیوٹی کیدوران کوئی ملازم منشیات کا استعمال کرتا ہے جس کے نتیجے میں اس کی دماغی صلاحیت متاثر ہو۔ ایسے شخص کو کم سے کم چھ ماہ اور زیادہ سے زیادہ دو سال قید کی سزا دی جائیگی۔ انسداد منشیات کے قانون کے آرٹیکل 41 کے مطابق جو بھی اس قانون کے آرٹیکل 37 اور 38 میں درج مجرمانہ فعل میں سے کسی ایک کا ارتکاب کرے گا، اسے کم از کم چھ ماہ کی قید کی سزا دی جائے گی۔ جرم کی نوعیت اور اس کی شدت کی وجہ سے سزا کا عرصہ بڑھا دیا جائے گا۔