ڈیمز ہماری لائف لائن، کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، سید خورشید شاہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈیمز ہماری لائف لائن ہیں اور ان کی جلد اور معیاری تکمیل پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت دیامر بھاشا، داسو،اور مہمند ڈیمز پر اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ ڈیمز ہماری لائف لائن ہیں اور ان کی جلد اور معیاری تکمیل پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو انرجی، آبپاشی اور زراعت کے شعبے میں تیز ترین ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیر خزانہ سے میٹنگ میں ڈیمز کیلئے مزید مالی معاونت پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ڈیمز ہماری ترقی کیلئے ناگزیر ہیں اور ان کی تعمیر کے سلسلے میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں