بہاول پور(طارق سمیجہ ) بہاولپورعباسیہ ٹائون میں کھلے مین ہول جانی نقصان کاخطرہ مدرسہ عبداللہ ابن عباس کے نزدیک روڈ پر بیشتر فٹ پاتھوں پر بنے مین ہول شہریوں کے لیئے وبال جان بن چکے ہیں۔مین روڈ کے اطراف کھلے مین ہول انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت پیش کرنے لگے ہیں جودن کے اوقات بالخصوص رات کے اندھیرے میں پیدل چلنے والوں کے لیئے کسی خطرے سے کم نہیں ہیں۔کھلے مین ہول کے ڈھکن کئی ماہ سے غائب ہوچکے ہیں جبکہ بیشتر مین ہولز پر تو ڈھکن نصب ہی نہیں کیئے جا سکے جس پر شہریوں نے شدید احتجاج بھی کیا۔روزانہ سکول کے بچوں سمیت سینکڑوں شہریوں کا گزر انہی کھلے مین ہول کے اوپر سے ہوتا ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں