ڈیرہ غازی خان(بیوروچیف) موجودہ حکمرانوں نے عوام کومہنگائی اورذہنی اذیت کے سواکچھ نہیں حاجی قالوخان سہرانی.سہرانی برادی کے نوجوان حاجی کالو خان سہرانی، حافظ عبدالرشید سہرانی اپنے دوستوں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ حکمران کو ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے غریب عوام کو نہ کوئی فائدہ پہنچ سکا اور نہ ہی کوئی ریلیف فراہم کر سکا روز بروز کی مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے مخلص سیاستدان وہ ہوتے ہیں جو غریبوں کے ہمدرد اور ملک کے خیر خواہ وہتے ہیں فوری طور پر غریب عوام کے لیے ریلیف کا اعلان کیا جائے اور مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے کھانے پینے کی چیزوں کے ریٹوں میں کمی کی جائے جس میں گھی، آٹا، بجلی، گیس کے ریٹوں میں 30% کمی کی جائے غریب عوام میں خوشحالی لائی جائے اگر اس پر فوری طور پر عمل نہ کیا تو آنے والے الیکشن میں عوام حکمرانوں کا کڑا احتساب کرے گی اور مہنگائی کا بدلہ ے گی جو سیاستدان عوام کے لیے کچھ نہیں کر سکتے تو سیاست کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔