اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخ پر فروخت اور دستیابی کو یقینی بنایا جائے :ظہیرانور

بہاول پور( طارق سمیجہ )ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخ پر فروخت اور دستیابی کو یقینی بنایا جائے (ظہیرانور)۔ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں توازن کوبرقرار رکھنے کے لئے اشیائے خوردونوش کی سپلائی چین کی موثر انداز میں نگرانی کی جائے۔یہ ہدایات انہوں نے آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں سپلائی چین مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز زبیر عباسی، انچارج مانیٹرنگ اینڈ رپورٹنگ سیل ڈی سی آفس ڈاکٹرملک محمد صفدر، ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مہر ملازم حسین، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ زراعت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور آڑھتیان موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھرکی مارکیٹ کمیٹیوں کے سیکٹریز کوہدایت کی کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورت حال کے پیش نظر اشیا کی ترسیل میںرکاوٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والے متوقع کمی سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور دالیں، سبزیاں اور فروٹس کی وافر مقدار میں سپلائی سمیت ایل پی جی کی مقررہ نرخ پر فروخت کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ فروٹ اینڈ ویجٹیبل مارکیٹس میں روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کی جائے اور نرخنامے بروقت اور نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت مشکل کا سامنا نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں