وہاڑی+گڑھا موڑ(نمایندہ خصوصی ) ٹوچی خان کی گڑھا موڑ امد اوڈ برادری کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان،،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گڑھا موڑ 188 ای بی میں اوڈ برادری نے ایک پروقار تقریب منعقد کی جس میں تمام اوڈ برادری محمّد جلال اوڈ،افتخار اوڈ،احمد اوڈ اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی رہنما پیپلز پارٹی ٹوچی خان تھے جن کی موجودگی میں تمام اوڈ برادری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور مقامی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا،شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ جلال اوڈ،اعجاز شاہ و دیگر مقررین نے پیپلز پارٹی کی مرکزی اور مقامی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے،مہنگائ اور دیگر مسائل پر قابو پا سکتی ہے،آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی رہنما پیپلز پارٹی ٹوچی خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی یقینی ہے اور آئندہ آنے والے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جمہوری پارٹی ہے جو کہ عام عوام کی پارٹی ہے اور عوامی مسائل اور ان کے حل سے بخوبی ھے