وجھیانوالہ ( خبر نگار)حکومت پنجاب نے تمام شاہرات پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا۔ پٹرولنگ پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کے استعمال کے بارے میں آگاہی پیغام جاری کر دیا گیا ۔ انچارج پٹرولنگ پوسٹ 62 ڈبلیو بی مبشر شیخ اور ان کی ٹیم کی جانب سے تمام شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے تمام شاہرات پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا ہے اور کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل وگاڑی چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ آئندہ سے کوئی بھی بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل نہیں چلائے گا۔ حکم ہذا کی خلاف ورزی کرنے والے کو چالان کے ساتھ قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کرنے پر جرمانہ جب کہ ان کے والدین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ لہذا فرض شناس شہری اور ذمہ دار والدین ہونے کا ثبوت دیں ہیلمٹ کی پابندی کریں والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل ہرگز نہ چلانے دیں۔ تاکہ آپ کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پی ایچ پی پولیس سے تعاون کریں تاکہ ہائی ویز کوحادثات سے پاک رکھا جا سکے۔ شہری ہائی ویز پر کسی بھی قسم کی مدد حاصل کرنے کے لیے ہیلپ لائن24 11 پر رابطہ کریں۔پٹرولنگ پولیس کو پورے پنجاب میں ڈیجیٹل E چالان کا اختیار ہے۔اور لااینڈ آرڈر کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا