نوم پنھ:سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والے واقعے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے بچوں گھر سے باہرنکال رہی ہے۔ اس دوران اوپر سے چھت گرنے لگتی ہے۔ خاتون جلدی سے تین بچے نکال لیے مگرایک شیرخوارکو بھول گئی، جیسے ہی اسے یاد آیا واپس آئی اور بچے کو وہاں سے نکالا۔اتنے میں چھت نیچے آگری تاہم لمحہ بھر قبل بچے کو بچالیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمبوڈیا کے دارالحکومت میں 3 جولائی کو ایک گھر کے اندر سے نگرانی کرنے والے کیمرے نے ایک گھر کی چھت گرنے کا لمحہ ریکارڈ کیا۔ جب ایک ماں ایک بچے کو لے کر بھاگ رہی تھی، جب کہ دو دیگر اس کے ساتھ جا رہے تھے جب کہ چوتھا گھرمیں واکر پر بیٹھا تھا۔ خاتون نے دوڑ لگائی مگر وہ واکر والے بچے کو بھول گئی۔پھر آخری لمحے میں وہ واپس آئی اور اسے جلدی سے کھینچ لیا، اس کے بعد ہی سیکنڈ بعد پوری چھت گر گئی۔ماں نے کہا کہاگر چھت اس پر گر جاتی تو وہ مر جاتا۔ چھت کو گرتے دیکھ کر بھاگنا میری جبلت تھی”۔ انہوں نے مزید کہا کہمیں نے ویسے پیچھے مڑ کر دیکھا تو مجھے بچہ دکھائی دیا تو میں نے دوڑ کر اسے پکڑ لیا”۔ چھت گرنے کی وجہ خراب تعمیرات ہیں اور شدید بارشوں نے حال ہی میں عمارت کو کمزور کر دیا تھا۔