میاں چنوں (نامہ نگار)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان نےن لیگ کے لئے ہمیشہ ہراول دستہ کا کردار ادا کیامجیدہ وائیں ایم ایس ایف سے مسلم لیگ ن کو بہت بڑے رہنما ملے جنہوں نے پاکستان اور مسلم لیگ ن کے لئے بے شمار خدمات دیں بیگم مجیدہ وائیں سابق ایم این اے تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خانیوال کا اجلاس سنیئرمسلم لیگی رہنما سابق ایم این اے بیگم مجیدہ وائیں ضلعی صدر خواتین ونگ خانیوال ڈاکٹر غزالہ وائیں کی زیر صدارت مسلم لیگ ہاؤس میاں چنوں میں منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر خانیوال ایم ایس ایف چوہدری نعمان ٹیپو ضلعی جنرل سیکرٹر ی عابد جٹ تحصیل چیئرمین چوہدری جازم صدر کالج منیر بلوچ و تنظیمی عہد یداران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غزالہ وائیں نے کہا ایم ایس ایف کے کارکنان مسلم لیگ ن کا سرمایہ ہیں ہمیشہ قائد مسلم ن میاں نواز شریف کا ساتھ دیا۔ ضلعی صدر نعمان ٹیپو نے کہا کہ ہم بیگم مجید ہ وائیں ڈاکٹر غزالہ وائیں کی قیادت میں تمام مسلم لیگی متحد ہیں وائیں شہید کے تنظیمی مشن کو آگے بڑ ھاتے رہے گے ضلع بھر میں ایم ایس ایف اور مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے بھر پور استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیا ر کیا گیا