جتوئی تحصیل بھر کے رجسٹر نمبر داران کا اجلاس،عہدیداران کا انتخاب

جتوئی(بیورو چیف )جتوٸی تحصیل بھر کے رجسٹر نمبر داران کا اجلاس یونین کاقیام اقبال شاکرصدر احمدسلیم لغاری جنرل سیکرٹری منتخب صدارت رانا محمد اقبال شاکر نمبر دار جتوئی شمالی ہوا جس میں کثیر تعداد میں نمبر داران شرکت کی اور یونین بنائی گئی جس میں رانا محمد اقبال شاکر کوصدر اور احمد سلیم خان لغاری جنرل سیکرٹری، مظہر مہدی بخاری المعروف ملنگو سائیں کو سئنیر نائب صدر منتخب کیا گیا
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تحصیل بھر کے رجسٹر نمبر داران کا اجلاس زیر صدارت رانا محمد اقبال شاکر احمد شوروم جتوئی منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر سے رجسٹر نمبر داران نے شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا نمبر داران نے ایک باڈی تشکیل دی گئی جس میں صدارت کے لیے رانا محمد اقبال شاکر نمبر دار جتوئی شمالی اور جنرل سیکرٹری سردار احمد سلیم خان لغاری ایڈووکیٹ نمبر دار موضع بیٹ شاہل، سنئیر نائب صدر مظہر مہدی بخاری المعروف ملنگو سائیں نمبردار شہر سلطان، نائب صدر محمد شفیع خان پتافی نمبر دار لنڈی پتافی، خزانچی عبدالقادر خان کورائی موضع بھنڈی کورائی، انفارمیشن سیکرٹری میاں عمران ذوالفقار باٹ نمبر دار پتی باٹ جھگی والا کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا اس کے علاوہ ہر تھانہ پر تین رکنی باڈی تشکیل دی گئی تھانہ جتوئی میں ملک غلام رسول مرکنڈ نمبر دار شہباز پور حاجی اختر حسین بگاڑ نمبر دار جتوئی جنوبی، سردار عابد حسین خان چانڈیہ نمبر دار سبائے والا اور رائے عابد سہو،اسطرح تھانہ شہر سلطان ملک مرید حسین تھیم نمبر دار کپاہی کھر والا، ملک سعید احمد سندیلہ، ملک محمد جاوید ھڈیر اور میر ہزار خان سے سردار احمد سلیم خان لغاری، عبدالقادر خان کورائی، راشد خان ملانہ پر باڈی تشکیل دی گئی اور ایک مصالحتی کمیٹی بھی بنائی گئی جس میں سید نسیم عباس شاہ نمبر دار، سید بلال شاہ کوٹلہ لال شاہ ملک غلام رسول مرکنڈ تشکیل دی گئی اور اس موقع پر نومنتخب صدر رانا محمد اقبال شاکر نمبر دار نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ ہم اس وقت حکومت پنجاب کے رجسٹر نمبر دار ہیں اور ہمیں سرکاری طور پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے کارڈ جاری کیے ہیں اور ہمیں حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق کام کرنا پڑے گا اور جس دوست کا جائز کام ہوگا اس کو حل کرانے کی بھر پور کوشش کروں گا اس موقع پر میاں محمد ہاشم نمبر دار کلر والی،سید ظہور حسین شاہ ،ذوالفقار خان ویدادی، واحد بخش، حاجی خیر محمد ہیلیلی، اللہ داد نمبر دار، ماسٹر رونق علی ،ملک عبدالمجید وینس، سجاد حسین، میاں جہانگیر، راجا ضیاء عباس، سجاد حسین ودیگر نمبر داران بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں