وہاڑی ضلعی انتظامیہ متحرک سیلاب متاثرین کو بروقت ریلیف فراہم کیمپ قائم

وہاڑی (عظیم بابر سے) وہاڑی ضلعی انتظامیہ متحرک سیلاب متاثرین کو بروقت ریلیف فراہم کیمپ قائم ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے بریگیڈیئر مہراج، ڈی پی او وہاڑی عیسیٰ خان سکھیرا ،اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی اور تحصیلدار احسان الحق چوہدری کے ہمراہ فاروق آباد کے دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر مذکورہ افسران نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فاروق آباد سلدیرا کا دورہ کیا جہاں پر پولیس، ریسکیو 1122،محکمہ انہار اور لائیو سٹاک کے افسران فلڈ ریلیف کیمپ میں موقع پر موجود تھے انہوں نے افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اور اپنے عوامل کی بابت بھی تفصیلات بتائیں.مذکورہ افسران کا کہنا تھا کہ کیمپ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو از خود مانیٹر کرتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اس موقع پر بریگیڈیئر مہراج نے بھی تمام انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن وہاڑی سے بریفنگ لی.اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی نے بتایا کہ عملہ کو ان کی ذمہ داریاں بخوبی معلوم اور ان پر عمل بھی جاری ہے کوئی بھی کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

اپنا تبصرہ بھیجیں