گال:گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم کی اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آٹ ہو گئی اور پاکستان نے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں پر 48 رنز بنالیے ہیں۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی توعبداللہ شفیق 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود 7 رنز بنا کر کیچ آٹ ہوگئے جبکہ نعمان علی صفر پر رن آٹ ہوگئے۔
اوپنر امام الحق اور کپتان بابر اعظم کریز پر موجود ہیں۔ پربھات جیسوریا نے دو وکٹیں لیں۔ اس سے قبل ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونارتنے 6 اور نشان مدوشکا نے 8 رنز کے ساتھ آغاز کیا۔ میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 42 رنز پر گری جب دیموتھ کرونارتنے 20 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر آٹ ہوئے تھے۔نعمان علی نے کوشل مینڈس کو 18 جبکہ اینجیلو میتھیوز کو صرف 7 رنز پر پویلین بھیج دیا ۔لنچ بریک کے بعد نعمان علی نے نشان مدشکا کو 52 رنز پر آٹ کیا۔ ، سری لنکا کی پانچویں وکٹ 159 رنز پر گری جب سلمان آغا کی گیند پر دنیش چندی مال امام الحق کو کیچ دے بیٹھے، سری لنکا کی اگلی وکٹ بھی سلمان علی آغا کے حصے میں آئی جب سدیراسمارا وکراما نے 11 رنز پر عبد اللہ شفیق کو کیچ دیا۔ سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 82 رنز بناکر نمایاں رہے ۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابراراحمد نے تین تین وکٹیں لیں جبکہ شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے دو دو کھلاڑیوں کوآٹ کیا۔ اس سے قبل گال ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 461 رنز بناکر پوویلین لوٹ گئی ۔ کھیل کے تیسرے روز سلمان علی آغا اور سعود شکیل نے ٹیسٹ میں چھٹی وکٹ پر 177 رنز کی سب سے طویل شراکت داری کی۔ سلمان علی آغا 83 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
سعود شکیل نے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی اور سری لنکا میں ڈبل سنچری بنانیوالے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پراباتھ جیسوریا نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ کسون رجیتھا اور وشوا فرنینڈو نے ایک ایک بیٹر کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 312 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ دھننجایا ڈی سلوا نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین تین جب کہ آغا سلمان نے ایک وکٹ لی۔