اسلام آباد:پاکستان کو گزشتہ مالی سال 2022ـ23 میں غیرملکی فنانسنگ میں 53 فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان کو گزشتہ مالی سال 2022ـ23 میں مجموعی طور پر 10 ارب 88 کروڑ ڈالر کا قرضہ ملا ہے جوکہ گزشتہ مالی سال کیلیے غیر ملکی امداد کے بجٹ 22 ارب 88 کروڑ ڈالر کے بجٹ تخمینہ سے بارہ ارب ڈالر کم ہے۔اس حوالے اقتصادی امور ڈو یڑن کے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ غیر ملکی امداد میں 12 ارب ڈالر کی کمی کا سامنا رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2 ارب 26 کروڑ ڈالر قرض دیاجبکہ عالمی بینک نے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر قرض دیا۔اقتصادی ڈویڑن کے مطابق گزشتہ مالی سال2022ـ23 عالمی مالیاتی اداروں سے 7 ارب 67 کروڑ ڈالر کی امداد کا ملنے تخمینہ تھا۔