تہران:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر سوئیڈن جنگ کی صف میں آگیا ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ایک بیان کے ذریعے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تمام اسلامی اسکالرز متفق ہیں کہ قرآن کی بے حرمتی کرنے والے سخت سزا کے مستحق ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئیڈش حکومت مجرموں کو اسلامی ممالک کے عدالتی نظام کے سپرد کرے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کی حمایت کر کے سوئیڈن مسلم دنیا کے خلاف جنگ میں آ گیا ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا یہ بھی کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں نے مسلم دنیا میں اپنے لیے نفرت و دشمنی کے جذبات پیدا کر لیے ہیں۔