اسلام آباد:ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اگلے ہفتے پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ایرانی میڈیا کے مطابق توقع ہے ایران کے وزیر خارجہ 3 اگست کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ اور اس دوران پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور امیر عبداللہیان باضابطہ بات چیت کریں گے۔ دونوں مذاکرات کے بعد دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔خیال رہے کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب رواں ماہ ا?رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کا دورہ کیا تھا اور صدر سمیت حکام سے ملاقاتیں کیں تھیں، اس دوران معیشت، سکیورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کی سرحدوں پر حال ہی میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، چند روز قبل دس ایرانی اہلکار مارے گئے تھے جبکہ پاکستانی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز سمیت متعدد اہلکار شہید ہوئے تھے۔