سیالکوٹ (بیورورپورٹ )سیالکوٹ کی کچھ سڑکوں کا حال انتہائی خراب ہے، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ٹریفک جام کے ساتھ حادثات کا بھی سبب بن رہی ہیں،
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ لاری اڈا روڈ شاید شہر کی مصروف ترین شاہراہوں میں سے ایک ہے، اور پچھلے تین سال سے شدید توڑ پھوڑ کا شکار ہے ، اور اب وہاں ایک بڑا تالاب بن گیا ہے جو کہ خشک ہی نہیں ہوتا اور مسافروں کے لیے مستقل ناپاکی کا گڑھ بن چکا ہے ۔ سڑک کی حالت بدتر جگہ جگہ سے ادھڑی ہوئی، گاڑیاں بھی ڈگمگاتی ہوئی گزرتی ہیں۔سڑک کی بارشوں کے بعد سے مرمت کی نوبت ہی نہ آسکی۔
شہری کہتے ہیں سیالکوٹ لاری اڈہ روڈ پر سفر کرنا ذہنی اذیت میں مبتلا کرتا ہے اورحادثات ہونا تو معمول کی بات ہے۔جو سیالکوٹ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ انسانی جانیں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہورہی ہیں،ساری سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہوئی ہیںکرپٹ لوگ سارا پیسہ کھاجاتے ہیں لیکن ظالموں کا پھربھی پیٹ نہیں بھرتا۔ اہل علاقہ نے لاری اڈہ روڈ کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے